عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رواں سال بالی ووڈ کے لئے اچھا ثابت نہیں ہورہا کیونکہ اس میں بہت سے نامور سپر سٹار ابدی نیند سو چکے ہیں جن میں سے کچھ نے مبینہ خودکشی کی جن میں 34 سالہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت  شامل ہیں،اب ایک جاپانی اداکارہ نے بھی موت کو گلے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان  کی مشہور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے خودکشی کرلی،40 سالہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،اداکارہ کی اچانک موت پر جاپانی فلم انڈسٹری کی فضا سوگوار ہوگئی، پولیس نے لاش قبصہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،اداکارہ کی اچانک موت پر مداح پریشان ہوگئے، ان کی چاہنے والوں کی جانب سے گہرے غم والم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے کیریئر کا آغاز میں ہی شاندار کامیابی سمیٹی اور دیکھتے ہی ان کا شمار جاپان کے ان اداکارؤں میں ہونے لگ گیا جن کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور کمال اداکاری  کے جوہر رکھتے ہیں، یوکو ٹیکوچی نے جاپان اکیڈمی فلم پرائز ایسوسی ایشن سے اداکاراؤں کو دیا جانا والا ایک ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔تین سال تک انہوں نے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ  ڈپریشن کا شکار لوگ پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے خودکشی کو واحد حل سمجھنے لگے ہیں، اور یہ ہی وجہ سے ایسے سنگین نوعیت کے معاملات کو سن کر ذہنی مصائب میں مبتلا خواتین،نوجوان یہ کام کر نے لگے ہیں ، بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت  کا سبب بھی ڈپریشن بتائی جاری ہے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ ان کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی۔

جاپانی اداکارہاروما میؤرا نے بھی خودکشی کرلی تھی،اداکار ہاروما میؤرا کی لاش ٹوکیو کےعلاقے میناٹو سے برآمد ہوئی۔اداکار کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں کا کہناتھا کہ ان کو گزرے ہوئے کافی وقت ہوگیا،ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ اداکار نے خودکشی کی ان کی طبعی موت نہیں ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer