ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریکنگ: نیتن یاہونےغزہ پرشدیدحملےکاحکم دےدیا

Gaza war, Ceasefire violation, Netanyahu, Prime Minister Office
کیپشن: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو 20 اکتوبر 2025 کو یروشلم میں Knesset میں سرمائی اجلاس کے افتتاحی دن کے مکمل اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ (فوٹو:  چائم گولڈ برگ/Flash90)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یروشلم سے بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی  جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا عذر بنا کر  غزہ پر ’فوری اور طاقتور حملوں‘ کا حکم دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں فوری اور طاقتور حملے کرنے کے لیے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے،  پروشلم مین پرائم منسٹر آفس نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو  نے "غزہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں" پر اسرائیل کے ردعمل کا فیصلہ کرنے کے لئے  ایک میٹنگ بلائی ہے۔

نیتن یاہو نے بظاہر یہ فیصلہ جنوبی غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے حملے کی زد میں آنے کے فوراً بعد، اور یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے طے شدہ عمل میں حماس کی مزید خلاف ورزیوں کے بعد اسرائیلی غصے کے درمیان کیا ہے۔