سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج شب ٹی ٹوینٹی کرکٹ کے دو بڑے لشکر باہم ٹکرا رہے ہیں، پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ہو چکا ہے۔
گرین شرٹس کے کیپٹن سلمان آغا نے ٹاس جیت لیا ہے۔ بظاہر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ٹاس جیت کر گرین شرٹس نے میچ بھی آدھا جیت لیا ہے۔
سلمان علی آغا نے وکٹ کی صورتحال اور اپنے لشکر کی کمپوزیشن کو سامنے رکھ کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ دی ہے اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کا راستہ چنا ہے۔
گرین شرٹس کے کیپٹن سلمان علی آغا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو پہےل بیٹنگ کرنے کے لئے کہنے کے بعد بتایا کہ ہم ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا،حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد بھی کھیل رہے ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ڈونوان فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لینڈسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔
آج کے میچ کی خاص الخاص خوبصورتی یہ ہے کہ بریسٹ کینسر کے خطرہ سے عام شہریوں کو خبردار کرنے کے دونوں ٹیموں نے خاص ذمہ داری لی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گلابی رنگ والی خصوصی کٹ پہنی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں آئیں گے۔
گلابی رنگ کو بریسٹ کینسر سے خبردار کرنے کے لئے کئی سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بریسٹ کینسر عورتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے، پاکستان مین بریسٹ کینسر سے خواتین کو بچانے کے لئے خاص ایفرٹس ہو رہی ہیں جن میں متاثرہ خواتین کے جلد از جلد علاج کا آغاز کرنے کے لئے اس مرض کے متعلق عمومی آگہی بڑھانے کے ساتھ بچیوں کو ویکسین لگانے کی مہم بھی شامل ہے۔
