ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم بنانے کی تیاری کر رہا ہے جسے نیوم کا نام دیا گیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ منفرد منصوبہ زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر ہوا میں معلق ہوگا۔

اسٹیڈیم کے 2032 میں افتتاح کا امکان ہے اور اس میں فیفا ورلڈکپ 2034 کے میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

نیوم اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے مکمل طور پر قابل تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے بننے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہاں مردوں اور خواتین کے پیشہ ور فٹبال کلبز موجود ہوں گے جبکہ سال بھر مختلف عالمی ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔