ویب ڈیسک :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی7پروازیں آج بھی منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے کوالالمپور ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 ،کراچی سے عدیس ابابا ایئرپلن کی پرواز ای ٹی 695 ،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125منسوخ کی گئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے سیالکوٹ ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 135،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورفیصل آباد فلائے جناح کی پرواز نائن پی 810 منسوخ کی گئی۔