ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام الناس کوسستےگھروں کی فراہمی کےمنصوبےمیں اہم پیشرفت

عوام الناس کوسستےگھروں کی فراہمی کےمنصوبےمیں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42ؒ پنجاب حکومت نے سستے گھروں کے منصوبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ریاستی اراضی کو پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پی ایچ اے ٹی اے) کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 تمام سرکاری زمینیں اب ہاؤسنگ ایجنسی کے سپرد کی جائیں گی تاکہ منصوبوں کی رفتار میں تیزی آئے اور عوام کو کم لاگت رہائش فراہم کی جا سکے۔

 اس اقدام سے پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی اور منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز ہو جائے گا۔