ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب 

پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب حکومت کے پنشن رولز میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت،چیف جسٹس کا محکمہ خزانہ کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار ،عدالت نے سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان اظہار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرلیا ۔
 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمداسلم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزارکی جانب سے میاں جعفرحسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران خاتون سپیشل سیکرٹری خزانہ سندس ارشاد اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس خالد محمود پیش ہوئے،جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سپیشل سیکرٹری فنانس سے استفسار کیا،کیا آپ نےدرخواستگزارکی رِٹ پٹیشن دیکھی ہے؟ فیڈرل حکومت نے اسی نوعیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، باقی صوبوں نے بھی اس کا اطلاق کردیا، تو پنجاب میں تاخیرکیوں؟"اس پرسپیشل سیکرٹری فنانس سندس ارشاد نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا فوری اطلاق کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہااگرآپ کی اچانک ٹرمز اینڈ کنڈیشنز تبدیل کرکے تنخواہ کم کردی جائے تو کیا ردعمل ہوگا؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرنےاستدعا کی کہ کچھ مہلت دیدی جائے،ایڈووکیٹ جنرل خودپیش ہونا چاہتے ہیں۔عدالت نے مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer