ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز

 لاہور: آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ثمرہ فاطمہ:ادارہ تحفظِ ماحولیات (ای پی اے) نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔

ای پی اے نے تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی ہے۔ پنجاب کے ماحولیاتی معیار پر پورا اترنے والی گاڑیوں کو ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، جبکہ ای ٹی ایس سے غیرتصدیق شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ضبطگی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ای پی اے نے لاہور سے آلودگی کے خلاف سخت ترین مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

 شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں تاکہ سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔