ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھی ہے۔

 اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں سال 5 مئی کو شرح سود ایک فیصد کم کرکے 11 فیصد کر دی تھی۔

 اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔