پاکستان ائیرلائن کو بحران سے نکالنے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری

funds for PIA approved, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم:  وفاقی حکومت نے پاکستان انٹر نیشنل  ایئر لائن کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے پی آئی اے کو 8 ارب روپے کے فنڈز دینے کی منظوری دے دی،پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور ہونے والی رقم پی آئی اے کو ضروری اخراجات پورے کرنے کیلئے فراہم کی جائے گی ،پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ۔