ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طارق پاشا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر  

طارق پاشا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر  
کیپشن: Tariq pasha,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس ریونیو اور نیٹ کو وسعت دینے کیلئے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو معاونِ خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سابق بیورو کریٹ طارق پاشا کو فوری طور پر معاون خصوصی برائے ریونیو تعینات کردیا ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق پاشا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

 واضح رہے کہ طارق پاشا سابق چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ذرائع کے مطابق طارق پاشا بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ملک میں ٹیکس ریونیو بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے سمیت ٹیکس پالیسی بارے معاونت کریں گے۔