ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ساتھ مزید 5 ارکانِ پنجاب اسمبلی نے بھی تحریکِ انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم لغاری نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا، ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔
خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ہم اگلے 3 چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔