ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون متعارف کروادیا

X70 Pro
کیپشن: X70 Pro
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی 42نیوز)سمارٹ فون بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فونX70  Pro متعارف کر ادیا جو ZEISST کوٹنگ، الٹرا سینسنگ گمبل کیمرہ اور انتہائی کم روشنی میں بہترین کارکردگی کیلئے رئیل ٹائم ایکسٹریم نائٹ ویژن جیسے بے مثال فیچرز سے آراستہ ہے۔

 پاکستان میں ویوو کے سی ای او ایرک کونگ کا کہنا ہے کہ ''ویوو کی حکمت عملی میں موبائل امیجنگ کو اوّلین ترجیح حاصل ہے، اس حوالے سے X70 Proصارفین کے فوٹوگرافی تجربے کو بے مثال بنانے کیلئے ویوو اور ZEISS  کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، جدید ترین سہولیات متعارف کروانا ویوو کا امتیازی وصف ہے، X70 Pro کو متعارف کروانے کا مقصد موبائل فوٹوگرافی کی دنیا میں ویوو کی مضبوط ساکھ کومزید بہتر بنانا ہے، فون میں موجود گمبل سٹیبلائزیشن 3.0 سے آراستہ الٹرا سینسنگ گمبل کیمر ے سے انتہائی کم روشنی میں بھی جھٹکوں کے بغیر شفاف تصاویر حاصل کر سکتے ہیں ، سمارٹ فون میں موجودVIS 5-Axisالڑا سٹیبل ویڈیو فیچر، کیمرہ کو لارج جیٹرنگ کی ضرورت کے مطابق5 axes ویڈیو سٹیبلائزیزیشن فراہم کرتا ہے،سپرنائٹ ویڈیو اور 50 MP  الٹرا سینسنگ سینسر تاریکی میں بہترین ویڈیوگرافی اور نوائز ریڈکشن کے مسائل کو حل کرتے ہیں، ZEISS  سٹائل پوٹریٹ اپنے Biotar کے ساتھ تین نئے لینزز Distagon،  Planarاور Sonnar سے پوٹریٹ کو دلچسپ اور کلاسک سٹائل سے آراستہ کرتے ہیں،فون میں 8MP  پیریسکوپ کیمرہ موجود ہے جو  60Xتک ہائپرزوم دور اشیاء کی بہترین تصویرکشی کو ممکن بناتا ہے۔

MediaTek Dimensity 1200-vivo chipپر چلتا ہے، 120Hzتک پیک ریفریش ریٹ اور 240Hz  تک ریسپانس ریٹس کے ساتھ 6.56''کی FHD+ 3Dفلیکسیبل سکرین موجود ہے ، اس کی 4450mAh کی بیٹری اور 12GB+4GB ایکسٹینڈڈ ریم  ویوو X70 Pro کواور بھی بہترین سمارٹ فون بناتی ہے، سمارٹ فون 139,999 روپے کی قیمت میں دو دلکش رنگوں (Aurora Dawn اور Cosmic Black) میں دستیاب ہے ، صارفین کو VIP Experience Card    اورFree Goodies Box  بھی ملے گا، ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے، کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور اسسریز کیلئے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔
ویووX70 Pro  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹ ورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا  4G سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائٹ مفت ڈیٹا (2 جی بی فی ماہ، چھ ما ہ کے لیے) بھی حاصل کرسکتے ہیں۔  

 

Sughra Afzal

Content Writer