کھیل ہی کھیل میں بہن قتل

کھیل ہی کھیل میں بہن قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : کاہنہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے بھائی سے گولی چل گئی، پاس بیٹھی دس سالہ بہن گولی لگنے سے جاں بحق ،، پولیس نے بھائی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔


پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے خیابانِ امین میں دس سالہ ماہروش اپنے15سالہ بھائی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی، دونوں بہن بھائی کھیلنے میں مصروف تھے کہ عمر کے ہاتھ میں پکڑی پستول اچانک چل گئی، گولی لگنے سے ماہروش شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،جہاں سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پولیس نے 15 سالہ عمر کو حراست میں لے کر بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی تحقیقات میں مددلی جا رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer