آپ باہر نکل جائیں!! قومی اسمبلی میں ہنگامہ

آپ باہر نکل جائیں!! قومی اسمبلی میں ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی  42: قومی اسمبلی  اجلاس میں شور شرابہ پر پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ کوایوان سے باہر نکال دیاگیا، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہاکہ پورے اجلاس میں آغا رفیع اللہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

24 نیوز  کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے بات کرنے کاموقع نہ ملنے پر احتجاج کیاجس پر ڈپٹی سپیکر نے آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا،قاسم سوری نے کہاکہ آغا رفیع اللہ آج کے پورے سیشن میں نہیں بیٹھے سکتے، آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر لے کرجائیں ،پورے اجلاس میں آغا رفیع اللہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ویڈیو دیکھیں:

 
راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میں معذرت کرتاہوں آپ رولنگ واپس لے لیں ،ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ یہ باہر جا کر واپس آئیں ،ایسے نہیں چھوڑوں گا، پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر چلے گئے۔

اپوزیشن کامقصدصرف این آراوحاصل کرناہے:مراد سعید 

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے  قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن کامقصدصرف این آراوحاصل کرناہے،جولندن بیٹھے ہیں ان کی اتنی اوقات نہیں ہے،وہ کرپٹ ہیں،نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف بول رہے ہیں،عدالتوں نے نوازشریف کو جھوٹا اور نااہل قرار دیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔

 گزشتہ دنوں جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں ،پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، کل پشاورمیں جوسانحہ پیش آیااس پربہت دکھ ہوا،قومی اسمبلی اجلاس میں پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کیخلاف ہرزہ سرائی پرمذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ،مقدس ایوان آئین پاکستان کی توہین کی مذمت کرتا ہے، قومی زبان پر جو بیان دیا گیا وہ آئین کی توہین کی گئی،انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورپربہت دکھ ہوا لیکن یہاں سیاست شروع ہوگئی،ایوان میں قطری خط آپ نے پیش کیا،ملک کوآپ نے لوٹا ،اس میں اداروں کاکیا قصور؟ ۔

مراد سعید نے کہاکہ مزارقائدپرجوہوا اسکایہ ایوان مذمت کرتاہے،لعنت بھیجتاہوں ایسے لوگوں پرجوبھارتی موقف کی تائیدکرتے ہیں،اپوزیشن کامقصدصرف این آراوحاصل کرناہے،انہوں نے کہاکہ جولندن بیٹھے ہیں ان کی اتنی اوقات نہیں ہے،وہ کرپٹ ہیں،نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کےخلاف بول رہے ہیں،عدالتوں نے نوازشریف کو جھوٹا اور نااہل قرار دیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ نہ بنیں۔


انہوں نے کہاکہ کورونا پر اپوزیشن نے خوب سیاست کی، آپ کا بھائی گورنر تھا،آپ نے وہاں کیا کام کیا؟،جب بھی دہشتگردی ہوتی تھی تو کہتے تھے باہرسے ہوئی،پاک افغان سرحد پرباڑکے بارے میں کہا گیااسے اکھاڑ پھینکیں گے،باڑ لگانے کے بعد دہشت گردی میں کمی ہوئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer