آمنہ الیاس کو کس سے محبت ہونے لگی؟

آمنہ الیاس کو کس سے محبت ہونے لگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبعرگ (زین مدنی)حال ہی میں ڈائریکٹرداورمحمود کے ساتھ نکاح کی خبروں کی تردید کرنے والی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی ایک تازہ پوسٹ پرداور کے تبصرے نے ایک بار پھر ایسی قیاس آرائیوں کو تقویت دی ہے۔

آمنہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا مجھے محبت ہورہی ہے۔اس کیپشن کے ردعمل میں داور نے لکھا مجھے تو محبت ہوگئی ہے۔ایک ہفتہ قبل آمنہ الیاس کی سالگرہ کے موقع پر داور نے ان کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔کیپشن میں داور نے آمنہ کی صلاحیتوں کو بے پناہ سراہتے ہوئے ازراہ مذاق لکھا میں نے اب تک جتنے افراد کے ساتھ کام کیا، ان سب میں بہترین اداکارہ لیکن اگر شکل بھی اتنی اچھی ہوتی تو کیا ہی بات ہے۔

گزشتہ روز داور نے ایک اور تصویرشیئرکی جس میں وہ آمنہ کا چشمہ پہنے پوز دے رہے ہیں، اس پوسٹ پر آمنہ کے ایموجی کے ساتھ کمنٹ نے بھی بہت سے صارفین کے تجسس کو مزید ہوادی کہ آیا نکاح کی خبر درست تھی یا غلط۔ستمبرمیں میڈیا میں یہ خبرگرم رہی کہ آمنہ اور داورسادگی سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جس کی دونوں کی جانب سے فوری طور پرتردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم چند روز بعد آمنہ نے انسٹا گرام پر داور کے ہمراہ ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے مبہم انداز میں تردید کی تھی۔

آمنہ کا کہنا تھا کہ یہ سب بہت سادہ ہے، میرا تو کوئی بوائے فرینڈ نہیں لیکن اس(داور) کی بہت سی گرل فرینڈزہیں، بیچارے کو پورے پاکستان سے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔اس ویڈیو کیآغازمیں کی جانب سے ایک نازیبا اشارہ بھی کیا گیا تھا جس کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔اداکارہ میرا کے ساتھ کامیاب فلم باجی کرنے کے بعد آمنہ معروف رائٹرحسینہ معین کے تحریر کردہ مقبول ڈرامہ ان کہی سے ماخوذ تھیٹر پلے کا حصہ بننے کو تیار ہیں جسے یکم نومبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان میں پیش کیا جارہا ہے۔

تھیٹر کیلئے اس ڈرامے کو ساجدحسن اورثاقب سمیر نے لکھا ہے۔یہ ڈرامہ 1982 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس کی تحریر حسینہ معین نے کی تھی جبکہ ہدایتکار شعیب منصور اورمحسن علی تھے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ،بہروز سبزواری، بددر خلیل، شہناز شیخ، قاضی واجد، جمشید انصاری اور سیلم ناصر شامل تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer