ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب

پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

 طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔