سٹی42: پاکستان کا روپیہ مستحکم سے مستحکم ہوتا جا رہا ہے اور ڈالر کی روپیہ کے مقابلے مین ویلیو مسلسل کم ہو رہی ہے۔
آج جمعہ کے روز جب کاروبار کا آخری دن تھا، انٹربینک لین دین میں ڈالر کی روپیہ کے مقابلےمیں قیمت مزید تین پیسے کم ہو گئی۔
سٹیٹ بینک نے آج انٹربینک کرنسی ایکسچینج کی جو تفصیل جاری کی اس کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 280.55 روپے سے کم ہوکر 280.52 روپے پر بند ہوا۔