ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمین کی سنی گئی  ،دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ

 ملازمین کی سنی گئی  ،دسمبر کی تنخواہوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا،یہ اقدام انجینئرز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور پیشہ ورانہ معیار میں بہتری لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے الاؤنسز یکم نومبر 2025 سے بڑھا دیے جائیں گے اور یہ اضافہ دسمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

 یاد رہے پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کراچی میں پی آئی اے بورڈ ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا تھا ،اجلاس میں حفاظتی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔

 پی آئی اے بورڈ نے شعبہ انجینئرنگ کومخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا،فیصلہ کارکردگی اور ممکنہ نجکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا۔