ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی کمی, 50 نئی بسوں کی خریداری کی تجویز پیش

وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی کمی, 50 نئی بسوں کی خریداری کی تجویز پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلال نیازی: وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کے پیشِ نظر 50 نئی بسیں خریدنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔

 وزارتِ تعلیم نے اضافی بسوں کی فراہمی کے لیے فنانس ڈویژن کو گریٹ کی درخواست ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بسوں کی خریداری کے لیے اضافی گرانٹ جنوری کے تیسرے ہفتے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کے لیے پہلے سے 22 پنک بسیں فعال ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مزید بسوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے مزید پنک بسوں کے لیے بھی فنانس ڈویژن سے بجٹ طلب کر لیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں بہتری سے نہ صرف طلبہ کے سفر میں آسانی ہوگی بلکہ دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کا درپیش مسئلہ بھی حل ہونے کی امید ہے۔