ثمرہ فاطمہ:شہر کی فضا بدستور آلودہ ہے ، آلودگی کی شرح 212 ریکارڈ کی گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پرآگیا۔
سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 1058 کیساتھ خطرناک حد سے تجاوز کر گئی۔کینٹ 544،جوہر ٹاؤن آلودگی کی شرح 499 ،برکی روڈ 394 ،عسکری ٹین آلودگی کی شرح 290 ،اقبال ٹاؤن 241،گلبرگ ٹوآلودگی کی شرح 213،ڈی ایچ اے فیز فائیو 209، بیدیاں روڈشرح 190 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔