اسلم خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امیر محمد خان حسن خیلی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان حسن خیلی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا،ان کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمات درج ہیں۔ امیر محمد خان حسن خیلی پر روڈ بلاک کرنے ڈیرہ پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ امیر محمد خان حسن خیلی حلقہ پی پی 89 سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔