ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شادی کے بعد کترینہ اور وکی کتنی مالیت کے گھر میں رہیں گے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

Indian actors
کیپشن: katrina and vicky koshal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کی تیاریوں میں مصروفیت کے باعث بھارتی اداکارہ  کترینہ کیف نے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے، کترینہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت  لی ہے۔

  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، ان کے خوابوں کا گھر  کیسا ہو گا ،تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی میں رہائش   پذیر رہیں گے۔

 کترینہ اور وکی کوشل نے جوہو کے علاقے میں راج محل نامی ایک رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ  کرائے  لیا ہے۔ یہ وہی عمارت ہے جہاں کبھی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رہتے ہیں۔ اس طرح کترینہ اور انوشکا پڑوسی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وکی کوشل نے یہ اپارٹمنٹ پانچ سال کے لئے کرایہ پر لیا ہے ۔ اس کے لئے وکی نے سیکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ 3 سال کے لئے اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ 8 لاکھ روپے ہوگا۔ جس کے بعد کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔بالی ووڈ میں یہ دونٰوں کی شادی کی خبروں کے باوجود  کترینہ کے رشتے دار اس کی مسلسل شادی کی خبروں سے متعلق تردید کررہے ہیں۔

  دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  سلمان خان سابقہ دوست  کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے جس کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے،سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے  جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ کترینہ اور وکی کوشل دسمبر میں ہی شادی کر لیں گے، شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تضاد کے باعث سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔