ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر جواں سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل

girl murder in Lahore
کیپشن: Girl Murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شادی سے انکار پر سکیورٹی گارڈ نے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا،گلبرگ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا. 

پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے مین مارکیٹ کی رہائشی اکیس سالہ نہیا کو سکیورٹی گارڈ عارف نے قتل کر دیا، گزشتہ رات نیہا پی سی ہوٹل میں نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جسے پولیس نے دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عارف نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ نیہا پی سی ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کیساتھ سرونٹ کوارٹرز میں رہائش پذیر تھی جبکہ ملزم عارف نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے، پولیس نے ملزم کیخلاف مقتولہ کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔