جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مہنگائی مارچ، لاہور سے قافلہ روانہ

JI long march
JI long march

(فاران یامین) جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مہنگائی مارچ، لاہور سے مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ واپڈا ٹاؤن سے روانہ ہوگیا جس کی قیادت صوبائی امیر محمد جاوید قصوری کر رہے ہیں۔

قافلے میں پی پی170، پی پی167، پی پی 160 کے ارکان شامل ہیں, قافلہ کے ہمراہ سیاسی رہنما وقاص احمد بٹ، انجنیئر احمد سلمان، فہیم صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، رہنما جے آئی یوتھ، حمزہ بلال، ملک سلمان ایوب، غلام حسین تبسم، سنان اکبر، ضیغم بٹ، ملک لیاقت، پروفیسر خلیل، یونس گجر، آفتاب احسن، شیخ احسن فرید، محمد معاویہ، ملک ایوب، رانا عاکف، اشفاق چغتائی، عظیم بوٹا روانہ ہوئے۔

اس موقع پر جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ جھوٹے حکمرانوں کو جھوٹے وعدوں کا حساب اب دینا ہوگا، ہزاروں نوجوان حکمرانواں سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لینے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وقاص بٹ کہتے ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں مگر حکمرانوں نے انہیں ناامیدی اور ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے۔

 احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یوتھ کا مقدمہ ہرفورم پر لڑے گی، نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔