سینئر اداکارہ سیمی راحیل پی ٹی وی پر برہم ہوگئیں، پی ٹی وی نے سیمی راحیل کو 14سو روپے کا چیک تھمادیا، اداکارہ نے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق راشد محمودکے بعد ایک اورسینئراداکارہ سیمی راحیل پی ٹی وی پر بر ہم ہو گئیں،قومی ٹی وی نے سیمی راحیل کو 1400 روپے کا چیک تھما دیا،سینئراداکارہ نے سوشل میڈیاپر پی ٹی وی کی جانب سے ملنے والے چیک کی تصویر شیئر کر دی،سینئراداکارہ کاکہنا ہے کہ اتنا کم معاوضہ ملنے پر اپنی بے عزتی محسوس ہوئی، پی ٹی وی 4 دہائیاں گزرجانے کے باوجود سبق سیکھ نہیں پایا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سیمی راحیل نے رواں برس اگست میں یوم آزادی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا معاوضہ 1400 روپے بھیجا گیاہے۔