انوکھا احتجاج ،نواز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کرنیوالا شخص خود پکڑا گیا

انوکھا احتجاج ،نواز شریف کی گرفتاری کا مطالبہ کرنیوالا شخص خود پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ن لیگی رہنمائوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنیوالا شخص خود پکڑا گیا۔

اسلام آباد میں نواز شریف اور ایاز صادق سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے والا شخص خود گرفتار ہوگیا۔ پولیس نے کرین کے ذریعے نیچے اتار کر تھانے منتقل کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہربونیر کے رہائشی فضل یوسف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے درخت پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دی۔ صحافیوں نے بڑی منت سماجت کی مگر ٹس سے مس نہ ہوا۔سٹی مجسٹریٹ مرتضٰی چانڈیو اور پولیس حکام نے کرین پر چڑھ کر فضل یوسف سے بات چیت کی اور نیچے اتار لیا۔ نیچے اترنے پر صحافیوں نے فضل یوسف سے احتجاج کی وجہ پوچھی۔ تب جا کر معاملہ کھلا۔ اس نے بتایا کہ دس دن ہو گئے ادھر بیٹھا ہوں۔ کسی نے پوچھا نہیں۔ اس لئے درخت پر چڑھ گیا۔
 
صحافی نے پوچھا کہ آپ کا مطالبہ کیا ہے۔ فضل یوسف نے جواب دیا کہ نواز شریف، ایاز صادق اور الطاف حسین کو گرفتار کرو۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں،لندن روانگی سے قبل وہ کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے تھے،عدالت نے ان کو علاج کیلئے  خصوصی ضمانت دی،بانی متحدہ بھی ایک عرصہ سے لندن میں مقیم ہیں۔ ایاز صادق پاکستان میں موجود ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer