خواجہ سرا نے پاکستان کا نام روشن کردیا

خواجہ سرا نے پاکستان کا نام روشن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:عالمی شہرت یافتہ خواجہ سرا نایاب علی نے ہیرو ایشیا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کو ہیرو ایشیا ایوارڈ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق کے لئے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔ایوارڈ کے لئے انڈیا، بنگلا دیش، نیپال، انڈونیشیا، فلپائن اور بھوٹان سمیت تمام ایشیائی ممالک سے 250 ٹرانس جینڈر افراد کو نامزد کیا گیا تاہم یہ ایوارڈ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی کے حصہ میں آیا۔

 نایاب علی کورونا وبا کے پیش نظر بنکاک نہ جا سکیں، تقریب میں نایاب علی کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا۔

نایاب علی اس سے پہلے رواں سال فروری میں آئرلینڈ حکومت اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مشترکہ انٹرنشینل گالاز ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں، انہیں یہ ایوارڈ آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دیا گیا تھا۔


فائل فوٹو

Azhar Thiraj

Senior Content Writer