سٹی 42: شہریوں نے قربانی کے گوشت کا قیمہ کرانے کے لیے قصابوں کی دکانوں کا رخ کرلیا۔
دیگر علاقوں کی طرح مزنگ میں بھی قصاب معمول سے زیادہ مصروف ہیں ۔ گھروں میں قیمے سے تیار ہونے والے روایتی پکوانوں کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔
قصابوں کا کہنا ہے کہ شہری کباب،کوفتےسمیت دیگر پکوانوں کیلئے قیمہ بنواتےہیں ۔ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہمارا کام بڑھ جاتا ہے۔