سٹی 42 : پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس وین کو افسوسناک حادثہ تولی پیر چھتی موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس وین گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے باعث وین میں سوار 5 پولیس جوان جاں بحق ہوگئے۔
کنٹرول روم مظفرآباد کے مطابق جاں بحق افراد میں علی بخآری انسپکٹر ریجن آفس راولاکوٹ ، نوید احمد انسپکٹر ، یاسر عرفات انسپکٹر ، ذاکر حسین اے ڈی ریجن راولاکوٹ اور محمد فہیم متعغیہ اکاؤنٹ برانچ ریجن راولاکوٹ شامل ہیں۔