علی ساہی:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹریفک اصلاحات کیلئے پرعزم، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت اہم فالواپ اجلاس، ٹریفک پولیس میں بڑےپیمانےپراصلاحات لانےکافیصلہ کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نےسی ٹی اوز،ڈی پی اوز کووزیراعلیٰ ٹاسک سےآگاہ کیا، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران،ریجنل پی ایچ پی افسران کووزیراعلیٰ ٹاسک سےآگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کاٹریفک مینجمنٹ میں بہتری،حادثات میں کمی پرخاص فوکس ہے،آئی جی نےافسران کوٹریفک حادثات بتدریج25فیصدتک نیچےلانےکاٹارگٹ دیدیا۔
ٹریفک افسران کوباڈی کیم فراہم کئےجارہےہیں، چالانوں کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہو گا،روڈزانفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کیلئے1400پوائنٹس کی نشاندہی مکمل، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تجاوزات بھی ختم کروائیں۔