سی ای او شاہد قادر کا اتوار کے روز ماڈل بازاروں کا دورہ

سی ای او شاہد قادر کا اتوار کے روز ماڈل بازاروں کا دورہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر نے اتوار کے روز ماڈل بازاروں کے دورے کیے۔

سی ای او شاہد قادر نے وحدت کالونی ، سبزہ زار، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن ماڈل بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد قادر نے کہا ماڈل بازاروں میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہے، ماڈل بازار حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔

سی ای او ماڈل بازار شاہد قادر نے اشیاء کی کوالٹی اور ریٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر اشیا خورونوش فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے ماڈل بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہترین رکھنے کی ہدایت کی۔

Bilal Arshad

Content Writer