(ویب ڈیسک)سونے کی قیمت میں مزید کمی ،سونا2750روپےتولہ سستا ہوگیا،سوناایک لاکھ 38 ہزار 450 روپے تولہ ہوگیا ،10گرام سونا2356روپے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سندھ صرافہ بازارمیں فی تولہ سونے کی قیمت 2750 روپے کم ہوگئی، ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار 450 روپے کا ہوگیا،10گرام سونے کا بھاؤ 2356 سے کم ہوکر 118700 روپے ہوگیا۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہوکر 1854 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100روپے کم ہوئی تھی۔ سونا فی تو لہ2100روپے سستا ہوکر141200کا تھا جبکہ 10 گرام سونا 1800روپے سستا ہوکر 121056روپے کا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 14ڈالر مہنگا ہونے سے 1860ڈالر کا ہوگیاتھا۔