درِ نیاب : ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ افسران کا کمال ، نہ فیس دو نہ نقشہ جمع کراؤ بلند و بالا بلڈنگز بنواؤ ، ایل ڈی اے افسران نے فیروزپور ، پیکو روڈ پر درجنوں پلازے بنوادیئے.
شہبازشریف کی وزرات اعلیٰ کے دور میں لاہور شہر میں میگا آپریشن کرکے سینکڑوں عمارتیں گرائی گئیں تاہم بزدار حکومت میں ایل ڈی اے ٹاؤن پلانر نے کمرشل تعمیرات پر پابندی والی شاہراہوں پر بھی پلازے بنوا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پیکو روڈ پر چار منزلہ دیو قامت عمارت بغیر نقشہ بنوا دی گئی۔ پیکوروڈ پر تین تین مرلہ غیرقانونی پلازے بنوا دیئے۔ فیروزپور روڈ پر اٹاری سروبہ سے ملحقہ کمرشل پلازہ تعمیر کروا دیا گیا۔پلاننگ افسران نے نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی محمدعلی رندھاوا کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکنا شروع کردی۔ گزشتہ روز بلڈنگز کے آپریشن کی کارروائی صرف خانہ پُری تک محدود رہی جبکہ موقع پر معمولی توڑ پھوڑ کرکے متعلقہ افسران نے پوائنٹ سکورنگ کرلی ۔