مقبول ترین ٹیلی ویژن پروگرام ’ایلن ڈی جینرس شو‘ 19 سال بعد بند

مقبول ترین ٹیلی ویژن پروگرام ’ایلن ڈی جینرس شو‘ 19 سال بعد بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کا مقبول ترین ٹیلی ویژن پروگرام ’ایلن ڈی جینرس شو‘اپنے اختتام کو پہنچا گیا۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے پروگرام کی میزبان نے گزشتہ روز بتایا کہ آج اس کی آخری قسط نشر کی جائے گی۔اس امریکی ٹیلی ویژن پروگرام ’ایلن ڈی جینرس شو‘ کو 19 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس پروگرام کا نام خاتون میزبان ایلن ڈی جینرس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ 2003 میں شروع ہونے والے ٹاک شو کی اب تک 3200 قسطیں نشر ہوچکی ہیں۔

ایلن ڈی جینرس نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ زیادہ عرصے کے لیے ٹی وی نہیں چھوڑیں گی، پروگرام کا اختتام مختصر سا وقفہ ہے۔ ڈی جینرس نے کہا کہ اب آپ دیگر پروگرامز دیکھ سکتے ہیں۔

پروگرام کی پہلی قسط میں معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ آخری ہفتے میں اوپرا ونفرے کو شرکت کی دعوت دی گئی۔

واضح رہے کہ ایلن ڈی جنریس نے کئی مرتبہ آسکر ایوارڈ کی تقریبات کی میزبانی بھی کی، انہیں صدارتی تمغہ آزادی بھی دیا جاچکا ہے۔