ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’کے جی ایف 3 ‘میں یش کی جگہ کونسے اداکار ہیرو کا کردار نبھائیں گے؟

’کے جی ایف 3 ‘میں یش کی جگہ کونسے اداکار ہیرو کا کردار نبھائیں گے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی بھارتی اداکار یش کی ’کے جی ایف 2‘ باکس آفس پربھرپور اسکور کر رہی ہے جبکہ فلمسازوں نے کے جی ایف 3 بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ایکشن سے بھرپور فلم کے جی ایف کے تیسرے سیزن کے لئے فلمسازوں نے یش کے بجائے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔

کے جی ایف 3 کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئےفلم کے پروڈیوسر پروڈیوسر وجے کیراگندور نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار پرشانت نیل اور اداکار یش دونوں ہی اپنے دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم جیسے ہی وہ دونوں اپنے پراجیکٹس مکمل کرلیں تو فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔ 

یاد رہے کہ فلم کے جی ایف 2 باکس آفس پر خوب ہٹ رہی اور فلم نے بھرپور بزنس کیا، فلم 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن، سری ندھی شیٹی اور پرکاش راج نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر