پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا : وزیراعظم

 پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے ،  غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔

 منی لانڈرنگ کیس میں  پیشی کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے   کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں، ایک وقت کی روٹی اور علاج کے پیسے نہیں ہے،  مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ملک میں  نوکریاں نہیں ہیں ، پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ، پاکستان کے پسے ہوئے کوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ، عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا۔

وزیراعظم نےکہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف نےکسی کودھمکیاں نہیں دیں،نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے،نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی۔

انہوں نے کا کہنا ہے کہ دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی۔نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے تو پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے عدالت میں روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں،  سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا۔ پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جبکہ تنخواہ اور  ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔