ہفتہ وار لاک ڈاؤن، کون کونسے کاروبار کھلے رہیں گے؟؟

ہفتہ وار لاک ڈاؤن، کون کونسے کاروبار کھلے رہیں گے؟؟
کیپشن: Lahore lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے تحت ہفتہ کے روز شہر کی مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے جبکہ زرعی آلات کی دکانیں، ورکشاپس،پیٹرول پمپس، فارمیسز، میڈیکل سٹورز ، چھوٹے گراسری سٹورز،کریانہ شاپس، غلہ، سبزی وفروٹ منڈیاں کھلی رہیں گی۔

ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے تحت شہر کی چھوٹی، بڑی اہم مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند رہیں گے جبکہ کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہفتہ کے روز زرعی آلات کی دکانیں، ورکشاپس، آٹو ائیر کنڈیشنگ ورکشاپس کھلی رہیں گی۔ ہفتہ کے روز فارمیسیز،میڈیکل سٹور، چھوٹے گراسری سٹورز اور کریانہ شاپس بھی کھلی رہیں گی۔

اسی طرح دودھ دہی،سبزی وفروٹ کی دکانوں سمیت غلہ اور سبزیوں اور فروٹ منڈیاں بھی کھلی رہیں گی۔ ہفتہ کے روز شہر کے پیٹرول پمپس ، آئل ڈپوز بھی کھلے رہیں گے جبکہ یسٹورنٹس پر ٹیک اوے اور ڈیلیوری کی سہولت بھی بحال رہے گی۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مؤثر حکمت عملی سے لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمی برقرار رکھنے کیلئے احتیاط سختی سے جاری رکھنا ہوگی۔ موثرلاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیسز میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 196 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔