جمال الدین جمالی: سیشن عدالت میں اغوا کے مقدمہ کے کیس کی سماعت، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی اور اس کا خاوند عدالت پیش ہوئے، عدالت نے لڑکی کی خواہش پر اسے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، لڑکی کی ماں عدالت میں روتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے اغوا کے مقدمہ کے کیس پر سماعت کی۔ لڑکی کے والدین نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا، عدالت کے حکم پر لڑکی ارم بشیر اور اس کا خاوند عدالت پیش ہوئے۔ لڑکی ںے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے تنویر احمد سے اپنی پسند سے شادی کی جبکہ والدین نے تھانہ گرین ٹاؤن میں میرے خاوند کیخلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ عاقل و بالغ ہوں مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔
عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب لڑکی کی ماں عدالت میں روتی رہی، ماں نے کہا میری عزت کا کچھ خیال کرو، ماں لڑکی کے پاؤں پڑگئی مگر لڑکی پر کچھ اثر نہ ہوا۔ فاضل جج نے لڑکی سے کہا تمہاری ماں ہے اس کی بات سن لو، جس پر لڑکی نے جواب دیا ماں کا احترام کرتی ہوں مگر خاوند کو نہیں چھوڑ سکتی۔