ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان مجھ سے نکاح کرنا چاہتا تھا، اداکارہ عظمیٰ خان

عثمان مجھ سے نکاح کرنا چاہتا تھا، اداکارہ عظمیٰ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی حسینی) نامور فیشن ماڈلز اور اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان کی اپنے وکیل کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی،  کہتی ہیں کہ انہیں جان کا خطرہ ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں دفعات ٹھیک نہیں لگائیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آمنہ عثمان اور پرائیویٹ سکیورٹی گارڈزکی جانب سے ہما خان اور عظمیٰ خان پر ہونے والے تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے پر عظمیٰ خان نے اپنے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ان کا عثمان ملک سے دو سال سے تعلق تھا اور مجھ سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔
عظمیٰ خان کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تشدد کی ویڈیوز کو دیکھ کر جو ایف آئی آ ر میں دفعات لگائی ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں تفتیش نیوٹرل ہونی چاہیے۔
عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور انہیں جان سے مار دیا جائے گا کیونکہ تشدد کرنے والے بااثر لوگ ہیں۔ عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ وہ جس گھر میں رہ رہی ہیں وہ کرائے کا گھر ہے اور اس گھر کا عثمان ملک سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے لہذا اعلی حکام ان کی داد رسی کریں اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف کیا جائے ۔

دوسری جانب ماڈل و اداکارہ عظمی خان پر تشدد کے معاملے پر پولیس تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لا سکی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں عظمی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔وقوعہ کے پانچ روز بعد مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال جائے وقوعہ کا بھی دورہ نہ کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گھروں کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔

ادھر  مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ابتک ملزمان نے تاحال اپنی ضمانتیں بھی نہیں کروائیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ درج ہونے والی ایف آئی آر میں اداکارہ نے موقف اختیار کیا کہ عید کا اعلان ہونے کے بعد اعتکاف سے اٹھ کر اپنی بہن ہما خان کے ساتھ گھر کے لاؤنج میں بیٹھی تھی کہ رات ساڑھے دس بجے آمنہ عثمان زوجہ عثمان ملک، پشینہ ملک، عنبر ملک مسلح افراد کے ساتھ گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں، گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer