ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ٹی اساتذہ کے ٹرانسفرکا معاملہ، ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ

آئی ٹی اساتذہ کے ٹرانسفرکا معاملہ، ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں گیارہ آئی ٹی اساتذہ کےانٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرکا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکینڈری لاہور نےاساتذہ کی لاہور میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ٹیچرز کےخلاف ضابطہ ہو نے والے تبادلوں کا نوٹس لےلیا گیا، سی ای او ایجوکیشن لاہور نے معاملے کی چھان بین کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے، لیکن کمیٹی نےاس پرتاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی۔   آئی ٹی ٹییچرز اپنے تبادلے کرا کے دیگر پوسٹوں پر کام کر رہے تھے، مذکورہ اساتذہ نے8  مارچ کو تبادلے کرائے لیکن ٹرانسفر لیٹر پرانی تاریخوں میں جاری کرایا گیا، ڈی ای او سیکنڈری نے معاملہ نوٹس میں آنے پر تمام تبادلے منسوخ کر دیئے ہیں۔      

Shazia Bashir

Content Writer