ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی نائب صدر وطن واپس روانہ

 چینی نائب صدر وطن واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) چین کے  نائب صدر وانگ چی شن دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے، لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی کابینہ کے ارکان نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

چینی نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا دورہ مکمل کر کے خوشگوار یادوں کےساتھ وطن واپس روانہ ہوگئے، چینی نائب صدر کو انکے دورہ پاکستان کا تصویری البم پیش کیا گیا،لاہورائیرپورٹ سے روانگی کے وقت وزیر اعلیٰ پنجاب نے معزز مہمان کو رخصت کرتے وقت کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے،   پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا، وزیراعظم عمران خان کےدورمیں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کوچھورہےہیں،دونوں بھائیوں کےدرمیان پیار، محبت اورتعاون کےنئےباب رقم ہو رہےہیں۔

چین کےنائب صدرکاکہناتھاکہ لاہورمیں ملنےوالی محبت کوکبھی فراموش نہیں کرسکتا، شاندارمہمان نوازی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاشکریہ اداکرتاہوں، چین ترقی و خوشحالی کےسفرمیں پاکستان کیساتھ پہلےبھی کھڑاتھااورآئندہ بھی کھڑارہے گا۔

روانگی سے قبل چینی نائب صدر نے شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور مزار اقبال پر حاضری بھی دی، گزشتہ روز انہوں نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer