(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل کرتے ہوئے میاں نوازشریف کی تصویر لگادی، ٹویٹ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی جیل میں نیب کے افسران کی جانب سے تفتیش پر تنقید بھی کی۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں نیب کے افسران کی جانب سے تفتیش پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نوازشریف سے ڈھائی گھنٹے تفتیس کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ہیلی کاپٹر کا بےدریغ استعمال کرنے والا جعلی وزیر اعظم قانون سے بالاتر ہے؟
#NewProfilePic pic.twitter.com/DUYnKpxUrx
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2019
نیب نواز شریف پر بطور وزیرِ اعظم جن گاڑیوں کے استعمال کا کیس بنانے کی کوشش کر رہی ہے،جعلیِ اعظم آج کل وہی گاڑیاں نہ صرف استعمال کر رہا ہے بلکہ پیسہ ملنے کی امید میں خود چلاتے ہوے بھی نظر آتا ہے۔کیا نیب جعلیِ اعظم پرکیس آج بنائے گی یا انکے بھی عُہدے سے اُترنے کا انتظار فرمائے گی؟ pic.twitter.com/RMjEIMdkTp
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 27, 2019
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب صرف نواز شریف کے خلاف اس کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی رہ گیا ہے جو کرسی ان کو ووٹ نے دلائی تھی۔