ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او نے ارتھ آور کی مناسبت سے مال روڈ پر موم بتیاں جلائیں

سی ٹی او نے ارتھ آور کی مناسبت سے مال روڈ پر موم بتیاں جلائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سی ٹی او لاہور ٹریفک اطہر وحید  چیئرنگ کراس  پہنچ گئے ۔ سی ٹی او نے ارتھ آور کی مناسبت سے مال روڈ پر موم بتیاں جلائیں۔
ارتھ آور منانے کیلئے ٹریفک وارڈنز اور شہریوں کی کثیرتعداد موجود ہے ۔سی ٹی او اطہر وحید نے کہا  پوری دنیا میں ارتھ آور منایا جا رہا ہے،پنجاب کے تمام سرکاری ادارے ارتھ آور منا رہے ہیں ۔توانائی کے موثر استعمال بارے آگاہی بڑی ضروری ہے۔
ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے قوم کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،شہری آمد و رفت کے لئے سائیکل کا استعمال کریں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری نئے گھروں کی تعمیر کرتے وقت غیر ضروری لائٹس نہ لگوائیں۔