ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ارباز خان کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

اداکار ارباز خان کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان نے پہلی بار اپنی ننھی پری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان کے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں ’سیپارہ‘ کی آمد کے کئی ماہ بعد جوڑے نے عید کے موقع پر اس کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

تاہم، ان تصاویر میں بیٹی کا چہرہ دکھانے کے بجائے صرف اس کے ننھے قدموں کی عکاسی کی گئی ہے۔شوریٰ خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں سفید کڑھائی والے لباس، نرم کپڑے اور چاندی کی پازیب دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں صرف عید وائبز لکھا۔

Caption

تصویر شیئر ہوتے ہی مداحوں اور دوستوں کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ ایک صارف نے لکھا ’بہت ہی پیاری‘، جبکہ ایک اور کا کہنا تھا ’ماشاء اللہ، بہت کیوٹ ہے‘۔

ایک تبصرے میں لکھا گیا کہ ’یہ چھوٹی سی پازیب سب سے خوبصورت ہے‘۔ کچھ مداحوں نے بیٹی کا چہرہ دیکھنے کی فرمائش بھی کی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ جوڑا فی الحال اسے نجی رکھنا چاہتا ہے۔

ارباز خان اور شوریٰ خان کی شادی دسمبر 2023 میں ارپیتا خان شرما کے گھر ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی، اور یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ ارباز خان کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی شادی ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔