رائو دلشاد: موچی گیٹ میں ایک معصوم مسیحی بچی کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہر صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے المناک واقعات کی دوبارہ روک تھام ہو سکے۔