ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے 24 ہزار موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق اس خریداری پر قومی خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں ہوگی اور اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔
حکام کے مطابق منصوبے کے تحت اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں، ڈیٹا انٹری اور پیٹرولیم سپلائی چین کی شفاف نگرانی ممکن بنائی جائے گی۔
وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سپلائی نظام بہتر ہوگا بلکہ توانائی کے مسائل سے نمٹنے کی قومی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔