ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد زیادتی کیس؛ آئی جی پنجاب متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے

فیصل آباد زیادتی کیس؛ آئی جی پنجاب متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فیصل آباد میں متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے،

آر پی او فیصل ذیشان اصغر، سی پی او صاحبزاہ بلال عمر، سینئر پولیس افسران آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  متاثرہ خاتون اور اہل خانہ سے ملاقات کی 

، ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا،آئی جی پنجاب کی وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے متاثرہ خاندان کو انصاف کی مکمل فراہمی، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی گئی ،

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم گرفتار کئے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین سے زیادتی، تشدد، ہراسگی پر زیرو ٹالرنس ہے،