ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پردیسی رل گئے ، ٹرانسپوٹرز کے منھ مانگے کرائے ؛انتظامیہ بے بس

پردیسی رل گئے ، ٹرانسپوٹرز کے منھ مانگے کرائے ؛انتظامیہ بے بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم :پردیسیوں کی عید کی خوشیاں منانے سے قبل ہی ٹرانسپوٹرز نے چھریاں تیز کرلیں 

پردیسیوں کی اپنے پیاروں کیساتھ عید منانے کیلئےواپسی جاری ہے ۔ مہنگائی کے دور میں ٹرانسپورٹرز نے  منھ مانگے کرائے مانگنے شروع کردیے ، مقرر کردہ کرایوں کے ساتھ  عیدی کے نام پر اضافی کرایہ موصول کیا جانے لگا، مسافر رل گئے ، انتظامیہ لاری اڈے  اور دیگر بس اڈوں پر   اضافی کرائے ختم نہ کروا سکی ، اگر کوئی شہری انتظامیہ سے شکایت کرے تو انتظامیہ  صرف اسی ایک مسافر کے چند پیسے واپس دلوا دیتی ہے مگرسینکڑوں مسافر   منھ مانگے کرائے دے کر گھروں کو جانے لگے ۔  مسافروں کا کہنا ہے کہ  ٹرانسپوٹرز کو کرائے میں اضافے کے حوالے اگر کوئی شکایت کرے تو ٹرانسپورٹرز اس مسافر کو گاڑی سے اتار دیتے ہیں ، انتظامیہ بھی ٹرانسپوٹرز کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ۔ 
ملتان کاکرایہ 1800 کرایہ جبکہ 2300 روپے وصول کرنے لگے ہیں ، سوات کاکرایہ 2400جبکہ 3000 تک کرایہ وصول کیاجانےلگا،متعدد شہروں کے کرایوں میں 500ے 1000 روپے تک اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ بلکہ کئی ٹرانسپوٹرز  کے اڈوں پر تو کرایہ نامہ ہی درج نہہیں ہے  ۔ مسافر کہتے ہیں کہ انتظامیہ کرایوں کے اضافی وصولی کا نوٹس لیں