سی ٹی ڈی پختونخوا کی استعداد کار بڑھانے کے لئے  ہر ممکن اقدام کریں گے، محسن نقوی

, Khyber Pakhtunkhwa CTD, Capacity building, Counter Terrorism Department Peshawar, City42, Mohsin Naqvi Interior Minister,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  پشاور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کا درہ کیا اور اعلان کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مین فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ادارہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ڈیٹا سنٹر،کرائم سین یونٹ، سی آئی اے یونٹ اور دیگر شعبوں کا وزٹ کیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے اعلان کیا  کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی استعدادکار بڑھانے کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو ضروری ڈیٹا تک رسائی کی سہولت دی جائے گی۔

  محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سائبر سیل کو وسعت دی جائے گی اور ہر ممکن معاونت کریں گے۔  ڈیٹا شئیرنگ کا موثر میکنزم بنایا جائے گا۔

  محسن نقوی  نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کا ادارہ موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ سی  ٹی ڈی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے؛ قوم کو اپنے بہادر  سپوتوں پر ناز ہے۔


نیکٹا کے سربراہ رائے طاہر۔ انسپکٹرجنرل پولیس اختر حیات گنڈاپور اور سی ٹی ڈی کے حکام کی اجلاس میں شرکت

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے ادارے کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی


 آئی جی خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بارے بریفنگ دی